مظفر گڑھ: عین رخصتی کے وقت دلہن نے دلہا کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔
مظفر گڑھ: چوک سرور شہید میں عین رخصتی کے وقت دلہن نے دلہا کے ساتھ جانے سے انکار کردیا۔
اے آر پی نیوز کے مطابق مظفر گڑھ کی تحصیل کوٹ ادو کے علاقے چوک سرور شہید میں دلہن نے دلہا کے ساتھ عین رخصتی کے وقت جانے سے انکار کیا تو دلہا نے باراتیوں سمیت دلہن کے گھر کے باہر ڈیرے ڈال دیے۔
اب معلوم ہوا ہے کہ دلہے کی ہاتھ کی تین انگلیاں نہیں ہیں
لڑکی کے والد کا کہنا ہے کہ اب معلوم ہوا ہے کہ دلہے کی ہاتھ کی تین انگلیاں نہیں ہیں، لڑکی نے دلہے کا کٹا ہاتھ دیکھ کر ساتھ جانے سے انکار کیا۔
دلہا کا کہنا ہے کہ لڑکی والوں کا بھی شادی پر سارا خرچ ہم نے اٹھایا تھا، لڑکی والوں نے میرے ساتھ دھوکا کیا ہے۔
دلہن کی جانب سے انکار کے بعد دلہا پانچ گھنٹوں کے بعد باراتیوں کے ساتھ خالی ہاتھ واپس لوٹ گیا۔