مسجد نبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کے خواہش مند افراد کے لیے بڑی خوش خبری، اعلان ہوگیا

ریاض: سعودی وزارت حج و عمرہ نے مسجدنبوی ﷺ میں نماز ادا کرنے کے لیے اجازت کی شرط ختم کردی۔

عرب میڈیا رپورٹ کے مطابق سعودی وزارتِ حج و عمرہ نے اتوار کے روز کرونا کے حوالے سے

عائد پابندیوں کا از سر نو جائزہ لیتے ہوئے قوانین میں نرمی کا اعلان کیا۔

وزارتِ حج و عمرہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اب مسجدِ نبوی ﷺ میں نماز

ادا کرنے والوں کو اجازت لینے کی ضرورت پیش نہیں آئے گی۔

 

وزارت نے کہا کہ نمازکی ادائیگی کیلئے اب اعتمرنا ایپلیکیشن کے ذریعے اجازت کی ضرورت نہیں،

خواہش مند افراد اب مسجدنبویﷺ میں بغیر اجازت نامےکے نماز ادا کرسکیں گے۔

 

اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ ’ریاض الجنٰہ میں نماز، روضہ رسولﷺپرحاضری کیلئے اجازت نامہ ضروری

ہوگا، روضہ رسول ﷺ پر حاضری کے لیے اعتمرنا ایپ پر درخواست دینا ہوگی، جس میں مدافعتی

صحت کی حالت کو ظاہر کرنا شرط ہوگا۔

 

صحت کی حالت ظاہرکرنا مسجدنبویﷺ میں داخلے، نماز ادائیگی کی واحد شرط ہے۔ مدافعتی

نظام کو ظاہر کرنے سے مراد شہریوں کا کرونا ویکسین لگوانا لازمی ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *