عمران خان حکومت کی معاشی میدان میں بڑی کامیابی

اسلام آباد : او آئی سی سی آئی کے بزنس کنفیڈنس انڈیکس میں پاکستان مثبت پوزیشن میں

آگیا، وزیراعظم عمران خان کا کہنا ہے کہ مئی 2020 میں پاکستان کی پوزیشن

منفی50فیصد تھی جو59فیصدبڑھی۔

 

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے

پیغام میں کہا کہ معاشی میدان سےایک اور اچھی خبر، او آئی سی سی آئی کے بزنس کنفیڈنس

انڈیکس میں پاکستان کی مثبت پوزیشن ہوگئی۔

عمران خان کا کہنا تھا کہ پاکستان بزنس کنفیڈنس انڈیکس میں 9 فیصد اضافہ ہوا ، مئی 2020

میں پاکستان کی پوزیشن منفی50فیصد تھی جو59 فیصد بڑھی ، یہ او آئی سی سی آئی کے ممبر

کا پاکستان پر اعتماد ہے ، جو منفی 74 فیصد سے34 فیصدپر آگیا ہے۔

 

وزیراعظم نے مزید کہا مئی 2020کےمقابلےمیں او آئی سی سی آئی ممبر کےاعتماد میں108فیصد

اضافہ ہوا، اس دوران بیرونی سرمایہ کاروں اور کاروباری افراد کے اعتماد میں ڈرامائی اضافہ دیکھنے

میں آیا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *