صرف ویکسینیشن والے مسافروں کو سفر کی اجازت ہوگی، پاکستان ریلوے

کورونا ویکسین لگوانے کے حوالے سے عوام کی آگہی کے لیے پاکستان ریلوے نے اسٹیشنز کی حدود میں پوسٹرز او

ر بینرز آویزاں کردیے۔

 

محکمہ ریلوے کے ترجمان کے مطابق این سی او سی کی ہدایات کی روشنی میں پاکستان ریلوے نے کورونا

ویکسینیشن کے حوالے سے اہم اقدامات کیے ہیں۔

 

ان اقدامات کے تحت 15 ستمبر 2021 تک ویکسینیشن کی کم از کم ایک ڈوز اور 15 اکتوبر تک مکمل

ڈوز ٹرین اسٹاف اور اسٹیشن کی حدود میں کام کرنے والے عملے کو لگوانا ضروری ہے۔ ویکسینیشن

کروانے والے مسافروں کو ہی سفر کی اجازت ہوگی۔ جب کہ 15ستمبر کے بعد ویکسینیشن نہ

کروانے والے مسافروں کو ٹکٹ جاری نہیں کئے جائیں گے۔

 

ترجمان نے بتایا کہ ویکسینیشن موبائل ٹیمیں اسٹیشنز پر موجود ہوں گی، اگر کوئی مسافر ٹکٹ چیکنگ کے

دوران بغیر ویکسینیشن شناخت ہوا تو ٹکٹ چیکر اور متعلقہ اسٹاف کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *