سعودی عرب میں اہم اعلان

ریاض: سعودی وزارت تعلیم نے طلبا کو ٹیکنالوجی ٹریننگ کورس کرانے کا اعلان کردیا۔

عرب میڈیا کی رپورٹ کے مطابق سعودی وزیر تعلیم ڈاکٹر حمد آل الشیخ کا کہنا ہے کہ مملکت میں ثانوی

اسکول پاس کرنے والے 33 فیصد طلبا کو 2025 تک ٹیکنالوجی ٹریننگ کورس کرائے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ ٹیکنالوجی ٹریننگ کورس کا تناسب 2030 کے اختتام پر 40 فیصد تک بڑھانا چاہتے ہیں۔

ڈاکٹر حمد اآل الشیخ کا کہنا تھا کہ سعودی عرب میں مذکورہ ہدف حاصل کرنے کے لیے 50 سوشل سائنس

کالجوں کو ٹریننگ انسٹی ٹیوٹس میں تبدیل کیا جائے گا۔

خیال رہے کہ وزیر تعلیم نے پیشہ ورانہ اور تکنیکی ٹریننگ کے اعلی ادارے کی مجلس انتظامیہ کے اجلاس کی

صدارت کرتے ہوئے اس امر پر بھی زور دیا کہ اسٹراٹیجک شراکت کا دائرہ بڑھایا جائے۔

وزیر نے مزید کہا کہ رواں سال 63 ہزار طلبا و طالبات ٹیکنالوجی ٹریننگ کورس کررہے ہیں جبکہ 3 ہزار

417 نشستیں ثانوی صنعتی کالجوں میں خالی ہیں۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *