بیرونِ ملک سے پاکستان آنے والے مسافروں کیلئے اہم خبر

اسلام آباد : سول ایوی ایشن اتھارٹی نے کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندیوں

میں31 اکتوبرتک توسیع کردی۔

تفصیلات کے مطابق سول ایوی ایشن اتھارٹی نے نیا سفری ہدایت نامہ جاری کردیا ، جس میں

کیٹگری سی ممالک سے آنے والے مسافروں پر پابندی برقرار رکھا۔

ڈائریکٹر ائیر ٹرانسپورٹ نے نوٹیفکیشن جاری کردیا، جس میں کہا ہے کہ سی کیٹگری ممالک سےآنےوالوں

کوخصوصی اجازت نامہ درکار ہو گا ، عارضی سفری پابندیوں میں31 اکتوبرتک توسیع کردی گئی ہے۔

نوٹی فکیشن کے مطابق سی کیٹگری میں ایران، عراق ، ایتھوپیا ،تھائی لینڈ ،جنوبی افریقہ

سمیت12ملک شامل ہیں۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کا کہنا ہے کہ کیٹگری اے اور بی سے آنے والوں کو 72 گھنٹے قبل کورونا ٹیسٹ

ہوگا اور مسافروں کو پاکستان پہنچنے پر قرنطینہ کی شرط پر بھی عمل کرنا ہو گا۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *